بھارت میں بجلی کی بندش کے باعث دیہاتوں میں رہنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور وہ اپنے موبائل فون اور واٹر پمپنگ چارج کروانے کے لیے رقم دینے پر مجبور ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھ پور میں بجلی منقطع ہونے کا سلسلہ کافی دراز ہوگیا ہے اور ضلع کے قریبی دیہاتوں میں نجی طور پر کام کرنے والے ان دیہاتیوں سے موبائل فون بیٹری چارج کرنے کے 10 روپے اور پانی کے پمپنگ کرنے والے پورٹیبل جنریٹرز کی چارجنگ کے 50 روپے لیتے ہیں۔
بیلو نامی ایک دیہات میں ہفتے کی شام لوگ اس کام کے لیے لائن میں لگے اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے تاکہ اپنی موبائل بیٹریز اور واٹر پمپس کو چارج کرواسکیں۔
لائن میں لگے دھرمیندرا گپتا اور پراشانت شکلا کا کہنا تھا کہ ان کے گاؤں میں جمعہ کی درمیانی شب سے بجلی کی سپلائی منقطع ہے جس کی وجہ سے لوگ دکانوں پر چارجنگ کےلیے پہنچے ہیں۔