• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

73 سماج دشمن‘ جشن بہاراں میں فحاشی پر 17 گرفتار

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) کیپٹل پولیس نے 31سماج دشمنوں کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ شالیمار نے دانش کو گرفتار 4مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ تھانہ رتہ امرال‘ مندرہ‘ آر اے بازار نے آصف‘ شہباز علی‘ فواد حفیظ‘ مبارک عزیز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد‘ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ری فلنگ پر بخت محمد‘ پیرودھائی نے محمد زریاب کو گرفتار کر لیا‘ ٹیکسلا پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ خلاف ورزی پر زاہد محمود‘ سلیم عباس اور ندیم الطاف‘ تھانہ ٹیکسلا‘ صادق آباد نے 2اشتہاری وقاص اور شجاع الدین‘ تھانہ وارث خان نے مراد امجد‘ ذوالفقار بھٹو‘ ارشد خان ٹلہ کو گرفتار 4کلو چرس برآمد کرلی۔ پیرودھائی نے 7جواری اشفاق، غلام حسین، وقار علی، بلال احمد، سلیم احمد، شوکت اور وقار قریشی‘ سول لائنز نے بابر نواز‘ نیوٹاؤن جشن بہاراں کی آڑ میں جوا‘ شراب‘ نازیبا رقص پر 17ملزمان کو دھر لیا گیا۔ نیو ٹاؤن کے علاقہ میں اپنی سابقہ بیوی پرتشدد کرنیوالے ملزم ظہیر عباس کو گرفتار کر لیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید