• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن کے فیلڈ آفیسرز کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

پشاور(وقائع نگار)منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن کے فیلڈ آفیسرز نے بقایاجات کی ادائیگی میں التوا کے خلاف اور دیگر مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت صدر نور ولی خان،قاضی منصور،یاسر علی شاہ،تواب ظاہر آفریدی،مراد خان،سرتاج،سید جوہر بادشاہ دیگر فیلڈ آفیسرزاور عہدیداروں نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے 2013سے 2018تک کے جاری کردہ آرڈر کے ایر ئیرز این سی ایچ ڈی منیجمنٹ نے اب تک جاری نہیں کئے جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکول کے فیلڈ آفیسرز کے طرز پر (این سی ایچ ڈی) کے فیلڈ آفیسر کا فیصلہ دیکر 16گریڈ میں روائز کرتے ہوئے بیکس کے مساوی کر دیا تھا لیکن عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود این سی ایچ ڈی اور بیسک ایجوکیشن کے فیلڈ افیسرز کی تنخواہ میں بہت فرق پایا جاتا ہے جو عدالت عالیہ کی حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے کیونکہ ہماری منیجمنٹ نے ہمیں اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھا اور معاشی استحصال کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ 1973کے رولز کو کورٹ کے فیصلے مطابق لاگو کیا جائے،کورٹ فیصلے کے مطابق این سی ایچ ڈی کے آفیسرز کے پے سٹیجز کو بیکس کے طرز پر مساوی کیا جائے،کورٹ فیصلے کے مطابق ہمیں منسٹری کے حوالے کیا جائے،سینارٹی لسٹ جاری کی جائے،وفاقی حکومت کے رولز کے مطابق ٹائم سکیل دیا جائے او ر ملازمین کو 2013سے 2018تک کے بقایاجات دئے جائیں اور اسمیں کسی قسم کی کٹوتی قابل قبول نہیں بصورت دیگراسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔
پشاور سے مزید