• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کرانے میں کردار ادا کرینگے، رازم خان

پشاور (وقائع نگار )پاکستان ورکرزفیڈریشن خیبر پختونخوا نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے انتخابات کے عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے اور نئی کابینہ کو مبارک باد دی ہے ایک بیان میں پی ڈبلیو ایف خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری رازم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے انتخابات میں شوکت کیانی کا بطور سرپرست اعلیٰ،شوکت علی انجم کا چیئرمین، حاجی انور کمال کا صدراور سلیمان ہوتی کا بطور جنرل سیکرٹری، نیاز علی سینئر نائب صدر، آصف رحمان نائب صدر اول، فیصل تنولی فنانس سیکرٹری، حافظ کریم داد نائب صدر دوئم، محمد نثار جائنٹ سیکرٹری، قیصر کامران جائنٹ سیکرٹری دقئم،سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر محبوب اللہ، راحیل احمد پریس سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کی کامیابی خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تمام نو منتخب عہدیداربلدیاتی ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان ورکرزفیڈریشن خیبر پختونخوا کی جانب سے نو منتخب عہدیداروں سے مکمل تعاون کیا جائیگا
پشاور سے مزید