لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ اپنے عہدے کا خیال نہ کرنے اور اس غیر قانونی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے شخص کو نشان عبرت بنادینا چاہیئے، پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فتنہ فساد پارٹی اور ڈکیتوں کا جتھہ ہے جس نے اداروں کو نہ صرف تباہ کیا بلکہ ملکی معیشت بھی کھا گئی ۔گزشتہ روز سابق چیف جسٹس کی آڈیوز لیک پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنے کو سوائے اپنی ذات کے کسی قانون ضابطے اور آئین کی کوئی پرواہ نہیں۔انکاکہنا تھا کہ سیاست کی تاریخ میں عمرانی فتنے جیسا غیر سنجیدہ کریکٹر آج تک نہیں آیا ہوگا اس شخص کی وجہ سے آج ملک سیاسی طور پر ایک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اتخابات کی تیاریاں کررہی ہے جب ملک میں الی ہوں گے انشاءاللہ مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔