پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا رد عمل ہو گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہےکہ آخری دھکے کے لیے تیاری کر لیں۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ 2 دنوں میں پی ٹی آئی کے 500 سے زائد ارکان حراست میں لیے گئے، چھاپے مارے گئے۔