• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کرن کھیر، فائل فوٹو
کرن کھیر، فائل فوٹو  

سینئر بھارتی اداکارہ اور بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چندی گڑھ سے رکنِ پارلیمنٹ کرن کھیر کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

 کرن کھیر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہےکہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہےلہٰذا، جو لوگ بھی میرے ساتھ رابطے میں تھے براہ کرم اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں‘۔

اس سے قبل دوستانہ اداکارہ کرن کھیر2021ء میں بلڈ کینسر کی ایک قسم مائیلوما کی ایک قسم کا شکار ہوئی تھیں تاہم وہ صحتیاب ہوگئیں اور پھر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے رئیلٹی شو ’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں بطور جج نظر آئیں۔

اداکارہ کو بالی ووڈ فلموں کی ایک کلاسک ماں کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے متعدد سپر ہٹ فلموں میں ماں کے کردار ادا کیے ہیں۔ 

اُنہوں نے فلم’رنگ دے بسنتی‘، ’دوستانہ‘، ’دیوداس‘ اور ’میں ہوں نا‘جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید