چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس باقر نجفی کی عدالت کے احاطے میں جانے سے روک دیا گیا جس پر انہیں پیدل عدالت میں جانا پڑا۔
عدالت کے احاطے کا لوہے کا دروازہ بند کر دیا گیا، جس پر عمران خان گاڑی میں بیٹھ کر ہی دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔
عدالتی عملے کی جانب سے عمران خان کو پیدل جانے کا کہا گیا تاہم عمران خان وہیں کھڑے دروازہ کھلنے کا انتظار کر تے رہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اس موقع پر اصرار کیا کہ میں اپنی سیکیورٹی کے ساتھ عدالت جاؤں گا۔
عمران خان نے اپنی ذاتی سیکیورٹی کے ساتھ اندر جانے کی کوشش کی تاہم عدالت کی سیکیورٹی انتظامیہ نے عمران خان کو ذاتی سیکیورٹی ساتھ لے جانے سے روک دیا۔
جس کے بعد عمران خان گاڑی سے اتر کر پیدل عدالت گئے۔