• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں سرکاری تحفہ بیچ کر پیسہ کوئی جیب میں نہیں ڈالتا

دنیا بھر میں سرکاری تحفہ بیچ کر آمدنی کا ذریعہ بنانے کا کہیں رجحان نہیں ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریدر مودی کا کہنا ہے کہ وہ توشہ خانے کے تحفے نیلام کرکے اس سے لڑکیوں کے اسکول بنوادیتے ہیں۔

عمران خان سے توشہ خانے کی چیزیں بیچنے کا سوال ہوا تو انہوں نے بے پروائی سے کہا کہ میرا تحفہ میری مرضی۔

یہی نہیں عمران خان نے توشہ خانے کے تحفے خریدنے کی حد 20 سے بڑھا کر 50 فیصد رقم کی ادائیگی پر کی۔

لیکن انہوں نے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کر کے 20 فیصد رقم ادا کرکے تحفہ لے لیا۔

انہوں نے یہ تحفے زیادہ قیمت پر بازار میں بیچ دیے، تیسرا یہ کہ پہلے تحفہ خریدا اور ادائیگی اسے بیچنے کے بعد کی۔

چوتھے یہ کہ انہیں اس فروخت سے جو آمدنی ہوئی وہ انہوں نے فوری طور پر اپنے اثاثوں میں ظاہر بھی نہیں کی۔

عمران خان توشہ خانے سے گھڑی بیچنے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید