• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی صحافت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے، پی ایف یو جے (دستور)

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے تین روزہ ایف ای سی اجلاس میں شریک ملک بھر سے سینئر صحافیوں نے واضح کیا ہے کہ آزادی صحافت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے، حرمت قلم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے، آج حکومت کو مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان پی ایف یوجے دستور کے فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نواز رضا کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اے ایچ خانزادہ، سینئر نائب صدر ملک شکیل الرحمٰن، رائو شمیم، میاں سلیم شاہد، اشفاق احمد، نوید انجم، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد رحمٰن بھٹہ، قمر زمان بٹ، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد ناصر، آر آئی یوجے دستور کے صدر سید قیصرعباس شاہ سمیت ملک بھر سے یوجیز کی صدور نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید