• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

مرنے والے ملزمان ریکارڈ یافتہ نکلے،پولیس
مرنے والے ملزمان ریکارڈ یافتہ نکلے،پولیس

بورے والا میں تھانہ ساہوکا کے علاقے 303 ای بی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان محمد سلیم، محمد جمیل اور محمد صفدر کو سرکاری گاڑی میں تھانہ صدر وہاڑی کے ڈکیتی کے مقدمے میں ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ساہوکا کے گاؤں 303 ای بی کے قریب پولیس کا ملزمان کے ساتھیوں سے سامنا ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی اور اپنے ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزمان شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے بھی سرکاری گاڑی کی آڑ لے کر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، مرنے والے ملزمان ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات کے علاوہ پاکپتن کے مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ نکلے جن کا مزید ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید