• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید اختر کی کس ادا نے شبانہ اعظمی کا دل جیتا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے حالیہ انٹرویو میں اپنے اور جاوید اختر کے تعلقات پر کھل کر بات کرتے ہوئے اس ادا کے بارے میں بتا دیا جس نے ان کا دل جیتا۔

بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ رومانوی گیتوں کے خالق اور ان کے شوہر جاوید اختر بالکل بھی رومانوی نہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے میری 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایسا سرپرائز دیا کہ میں حیران رہ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو تقریباً 40 سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اتنے برسوں میں جاوید اختر کو کبھی رومانس یا محبت کا اظہار  کرتے نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ان کے مداحوں کے لئے یقیناً ناقابل یقین ہوگی کہ جو اتنے رومانوی گانے لکھتے ہیں وہ خود بالکل بھی رومنٹک نہیں ہیں۔

سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی اپنی 50ویں سالگرہ کے ذکر کرتے ہوئے بتاکہ زندگی میں پہلی بار جاوید اختر نے انہیں رومانوی پہلوں سے متاثر کیا اور یقین نہیں آیا کہ وہ میرے لئے اس حد تک جاسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار انہیں لندن میں سلواڈور ڈالی کا ایک مجسمہ دیکھتے ہی پسند آگیا، لیکن وہ بہت مہنگا ہونے کے باعث خرید نہیں سکی تاہم بعدازاں ان کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر اسی مجسمے کو اپنے کمرے میں جاوید صاحب کی ایک نظم ’وقت‘ کے ساتھ رکھا دیکھا تو انہیں یقین نہیں آیا کہ جاوید اختر محبت کے اظہار میں اس حد تک بھی جاسکتے ہیں۔

شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ جاوید اختر کی اس ادا نے ان کا دل جیت لیا، وہ سرپرائز تحفے کے لئے کی گئی محنت کی قد کرتی ہیں، ورنہ اس قسم کے تحائف کی انہیں کوئی پرواہ نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جاوید اختر نے لاہور میں فیض فیسٹیول میں شرکت کے دوران جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری اورشبانہ کی دوستی اتنی اچھی ہےکہ شادی بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑسکی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید