• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری اور شبانہ کی دوستی کا شادی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکی، جاوید اختر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنی اور اداکارہ شبانہ اعظمی کی دوستی پر بات کی ہے۔

جاوید اختر نے لاہور میں فیض فیسٹیول میں شرکت کے دوران جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک جگہ لکھا ہےکہ میری اورشبانہ کی دوستی اتنی اچھی ہےکہ شادی بھی اس کاکچھ نہیں بگاڑسکی۔

اُنہوں نے لاہور کی انفرادیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں عمدہ لوگ ہیں، محافل کمال کی ہوتی ہیں اس لیے آئندہ کبھی بلائیں تو ایک ہفتے کیلئے بلائیں، تین روز میں میرا کام نہیں بنتا جیسے ہی لوگ اچھےلگنے لگتےہیں تو لاہور سے واپس جانےکا وقت ہوجاتاہے۔

جاوید اختر نے معروف شاعر فیض احمد فیض کی شاعری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فیض کی شاعری میں چاندنی والی خوبی ہے، چاندنی جہاں گرے منظر خوبصورت کردیتی ہے۔

یاد رہے کہ جاوید اختر نے بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی سے 1984ء میں شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید