• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کو مات دے دی۔

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ جب سے ریلیز ہوئی مسلسل کامیابی سمیٹتی نظر آ رہی ہے یہاں تک کہ یہ بھارتی فلم انڈسٹری کی اب تک کی باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے چاہنے والے موجود ہیں لیکن ناروے میں موجود ہندی فلموں کے شائقین شاہ رخ خان سے زیادہ رانی مکھرجی کے دیوانے نکلے۔

جب رانی مکھرجی کی نئی فلم ’مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘ کو نمائش کے لیے ناروے میں پیش کیا گیا تو اس فلم نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اور ’رئیس‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رانی مکھرجی کی اس فلم نے صرف 3 دن میں 8 لاکھ کرونر کا بزنس کر کے نارویجن باکس آفس پر کسی بھی ہندی فلم کی سب سے زیادہ آمدنی کا  نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید