گورنر ہاؤس کراچی میں عوامی افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہریوں، جامعات، مدارس کے طلبہ اور سیکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے بیٹے کے ہمراہ گورنر ہاؤس آمد پر شہریوں کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ گورنر ہاؤس میں پورا رمضان افطار عشائیے کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 40 ہزار ماہانہ کمانے والا سحری اور افطاری کی سکت نہیں رکھتا، دعا ہے معاشی حالات بہتر ہوں اور لوگوں کو روزگار ملے۔