دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی راولپنڈی سٹی کے صدر عمران حیات کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے راشد حفیظ اور ماجد حسین کے گھروں پر بھی پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ روات میں سابق ایم پی اے راجہ وحید قاسم کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق ان چھاپوں میں کسی رہنما کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم 17 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔