• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر اکاؤنٹس سے ’بلیو ٹِک‘ ہٹانے کی تاریخ سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر موجود اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹانے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر یکم اپریل سے اپنے صارفین کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹانا شروع کردے گا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر نے انفرادی صارفین اور تنظیموں سے کہا کہ وہ اپنے بلیو چیک مارکس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کے لیے سائن اپ کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں یہ پروگرام فروری میں شروع کیا گیا، جہاں آئی او ایس (iOS) اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر اس کی قیمت 900 روپے ماہانہ جبکہ ویب پر اس کی قیمت 650 روپے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صارفین ایک سال کا پلان بھی خرید سکتے ہیں جس پر 12 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں ماہانہ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کی فیس اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر  11 اور ویب پر  8 ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیس ادائیگی والا پروگرام گزشتہ سال ارب پتی تاجر ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔

اس سے قبل مشہور شخصیات، سیاستدانوں، صحافیوں اور عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو بلیو ٹک دیا جاتا تھا لیکن اب اسے کوئی بھی سبسکرپشن فیس ادا کر کے خرید سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید