• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنکرز کی کمی کے باعث اسرائیلی فوجی ڈیوٹی سے انکاری ہوگئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فوجی بنکرز کی کمی کے باعث اسرائیلی فوجی ڈیوٹی سے انکاری ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رضاکار اہلکاروں نے راکٹ اور میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ کے باعث پوسٹنگ پر رپورٹ سے انکار کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاجسٹک مسائل کا جواز دے کر بنکرز کی فراہمی بار بار مؤخر کی جاتی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوجی نے کہا کہ یہ خطرناک صورتِ حال ہے جب سائرن بجتا ہے تو ہم ہیلمٹ پہن کر صرف دعا کرتے ہیں، اگر کوئی زخمی ہو گیا تو کیا صرف افسوس کا اظہار کیا جائے گا؟

اہلکار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو فوج 2 ہزار کلومیٹر دور اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے کیا وہ اپنے سپاہیوں کو ایک بنکر فراہم نہیں کرسکتی؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید