• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جوابی کارروائی پر فرانسیسی صدر کی تشویش افسوسناک ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کی جوابی کارروائی پر فرانسیسی صدر کی تشویش افسوس ناک ہے۔

عباس عراقچی نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر مسلط اسرائیلی و امریکی جنگ کی مذمت میں ایک لفظ نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ تہران میں ایندھن کا ذخیرہ اڑایا گیا، لاکھوں لوگ زہریلے مواد سے متاثر ہوئے، میکرون تب نے مذمت نہ کی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی گیس تنصیبات پر اسرائیلی حملے پر بھی میکرون کو تشویش نہیں تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید