• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: گردن توڑ بخار کی وباء پھیلنے کے بعد ہیلتھ الرٹ جاری

لندن کے علاقے کینٹ میں گردن توڑ بخار کی وباء پھیلنے کے بعد ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی ڈاکٹروں کو گردن توڑ بخار کی علامات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کینٹ یونیورسٹی کے 5 ہزارطلبہ کو گردن توڑ بخار سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گردن توڑ بخار کی وباء کینٹربری کے ایک نائٹ کلب سے پھیلی اور اس بخار کے سبب 2 طلبہ انتقال کرگئے جو کینٹ یونیورسٹی اور کوئین الزبتھ اسکول میں زیرِتعلیم تھے۔

گردن توڑ بخار کے اب تک 20 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ گردن توڑ بخار سے انتقال اور متاثر ہونے والے لواحقین کے لیے یہ مشکل وقت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ طبی ماہرین متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والوں کی نشاندہی، اینٹی بائیوٹیکس کی تقسیم اور ٹارگیٹڈ ویکسینیشن پر کام کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید