ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل آٹھویں ہفتے اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال مارچ کی 17 تاریخ کو ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 ارب 13 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کے مطابق 10 سے 17 مارچ کے درمیان ملکی زرمبادلہ ذخائر 29 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 96 لاکھ ڈالربڑھ کر 4 ارب 59 کروڑ ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 54 کروڑ ڈالر رہے۔