پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مفت آٹے کے سرکاری ٹرک پر شہریوں نے ہاتھ صاف کردیا۔
دھمیال کے علاقے میں مفت آٹے کا ٹرک پہنچا تو شہریوں نے انتظامیہ کی ایک نہ سُنی اور آٹے کا پورا ٹرک لوٹ لیا۔
فلور مالکان نے مفت آٹے کے سیل پوائنٹس پر اضافی سیکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی واقعہ کا نوٹس لیں۔
مفت آٹے کے سرکاری ٹرک میں لوٹ مار کے واقعہ پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
ڈی سی راولپنڈی کے نوٹس کے بعد سوئی ہوئی پولیس جاگ گئی اور چھینے گئے آٹے کے 10 بیگ برآمد کرلیے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق مفت آٹے کی تقسیم کے دوران پولیس اہلکار موقع پر موجود نہیں تھے جسے انتظامیہ لوگوں کو کنٹرول نہیں کرسکی۔
ڈی سی راولپنڈی نے پولیس اہلکاروں کی غفلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مفت آٹے کے سیل پوائنٹس پر اضافی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔