• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپیوٹرز کے اہم سامان بنانے والی کمپنی کے شریک بانی چل بسے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی کاروبای شخصیت و ٹیکنالوجی مفکر اور انٹیل کارپوریشن کے شریک بانی گورڈن مور 94 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ہوائی میں گورڈن مور کی طبی موت گھر میں اہلخانہ کی موجودگی میں ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق گورڈن مور کے نظریے اور سوچ کے باعث کمپیوٹر چِپ ڈیولپمنٹ کی صنعت میں پیش رفت ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انٹیل اور دیگر سیمی کنڈکٹر بنانے والے اب بھی مور کے قانون کے ایک ورژن کے مطابق مصنوعات تیار کرتے ہیں جو پہلی بار 1965 میں وضع کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق انٹیل کارپوریشن دنیا کے تقریباً 80 فیصد پرسنل کمپیوٹرز کے اپنے اہم ترین حصے مائیکرو پروسیسر کے ساتھ بناتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید