• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی مہم جو نے سوٹ پہن کر ملائیشیا کے بلند ترین پہاڑ کو سر کرلیا

ایک معروف جاپانی درزی اور مہم جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے کیونکہ اس نے ملائیشیا کے بلند ترین پہاڑ کینابلو کو سوٹ پہن کر سر کیا ہے۔

4 ہزار 95 میٹر بلند پہاڑ پر جاپانی مہم جو نوبوتاکا سادا نے پرشکوہ تھری پیس سوٹ پہنا ہوا ہے اور اس کے گلے میں دفتر کا آئی ڈی کارڈ بھی نظر آرہا ہے جبکہ اس نے بیگ بھی تھام رکھا ہے۔

نوبوتاکا کی اپنی کپڑوں کی برینڈ ہے اور وہ اکثر اپنی برینڈ کی پروموشن کیلئے ایسے ایڈونچر کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے سوٹ پہن کر پہاڑ پر چڑھتے ہوئے ویڈیوز ٹک ٹاک پر شیئر کیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔



دلچسپ و عجیب سے مزید