• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرناٹک، ایک شخص رکاوٹیں توڑتا ہوا مودی تک پہنچ گیا، حکام پریشان

لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کرناٹک کے دوران ایک شخص رکاوٹیں توڑتا ہوا مودی کی گاڑی تک پہنچ گیا جس سے وہاں موجود سیکیورٹی حکام پریشان ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم ریاست کرناٹک کے شہر دیوانگیری میں ایک انتخابی ریلی کی قیادت کر رہے تھے کہ اچانک ایک شخص جس کا نام بسواراج کٹاگی بتایا جارہاہے، مودی کی حفاظت کے لئے لگائی گئی تمام رکاوٹوں کو پھلانگتا ہوا تیزی سےمودی کی گاڑی کی طرف دوڑا لیکن وہاں پر موجود سیکیورٹی حکام اور سپیشل اسکواڈ گروپ کے کمانڈوز بھاگتے ہوئے آئے اور مذکورہ شخص کو پکڑ کر سائیڈ پر لے گئے۔ اس شخص کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
دنیا بھر سے سے مزید