• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی کیس میں تین سابق ارکان اسمبلی سمیت پانچ ملزموں کی ضمانت کنفرم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم نے عمران خان کی اسلام آباد آمد کے موقع پر احتجاج کے الزام میں نامزد تحریک انصاف کے تین سابق اراکین اسمبلی سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت کنفرم کر دی، سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، عارف عباسی اور واثق قیوم عباسی کے علاوہ فرخ محمود سیال سمیت پانچ ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھیں۔تھانہ نصیر آباد پولیس نے 19مارچ کو ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سمیت مختلف الزامات کے تحت درج کیس میں فیاض الحسن چوہان، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، سابق اراکین اسمبلی عارف عباسی، واثق قیوم عباسی، عمر تنویر بٹ، راجہ بشارت، چوہدری افضل پڑیال، عمار صدیق خان، چوہدری جاوید کوثر، فرخ محمود سیال، علی امین گنڈا پور اور سیمابیہ طاہر کو نامزد کیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید