• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے اسپتال میں پوچا پاٹ کیلئے آگ جلانے پر تنقید

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بھارت کے شہر دہلی کے اسپتال میں پوچا پاٹ کا اہتمام کیا گیا اور اس دوران  آگ بھی جلائی گئی جس کی تصویر دیکھ کر لوگوں نے سوشل میڈیا پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سیکڑوں لوگوں نے اس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال پر فائر سیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے اور مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال کے داخلی دروازے کے آس پاس 4 پجاریوں کے گروپ نے ہون کیا، اس تصویر میں وہیل چیئرز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر پر کئی صارفین نے اسپتال کے احاطے میں رسم ادا کرنے کی اجازت دینے پر سوال اٹھایا جبکہ چند صارفین نے یہ بھی قیاس آرائی کی کہ اسپتال نے اپنے اسموک الارم کو غیر فعال کر دیا تاکہ ہون کا انعقاد کیا جاسکے۔

انٹرنیٹ پر کئی صارفین نے سینٹرل اے سی سسٹم نصب ہونے کی وجہ سے اسپتال کے مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے اسپتال کے اندر دھوئیں سے ہونے والی ممکنہ پریشانی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے ہون کی اسی طرح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس اسپتال میں اسی طرح کا ہون کورونا کے دوران 2021ء میں بھی ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید