اختر حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں ثالث کاروں کے وفد نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ بلدیاتی سسٹم مضبوط کیے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی، بلدیاتی سسٹم کی مضبوطی اور مکمل اختیارات ایجنڈے کا حصہ ہونا چاہیے۔
متحدہ رہنماؤں نے ثالث کاروں کے وفد سے گفتگو میں شفاف مردم شماری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری پر تحفظات پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے سامنے رکھے جائیں۔
ثالث کاروں کے وفد میں مظہر عباس، احمد شاہ، صلاح الدین احمد، جاوید قاضی، اسد بٹ، قاضی خضر، ڈاکٹر توصیف احمد اور مہناز رحمان شامل تھیں۔
ایم کیو ایم کی طرف سے ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، نسرین جلیل اور امین الحق بھی بات چیت میں شامل ہوئے۔