نیودہلی(اے ایف پی) بھارتی حکام نے اتوار کو کہا ہے کہ کینیڈا میں سکھ باغیوں کی طرف سے کنیڈا میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کے احتجاج کے بعد بھارت میں کینڈا کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین میڈیا کے مطابق بھارت میں سکھ علیحدگی پسند امر پال کی گرفتاری کے لئے مارے گئے چھاپوں کے بعد ہزاروں سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قوصلیٹ کے سامنے احتجاج کیا تھا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کی سیکیورٹی کے بارے میں اظہار تشویش کیا گیا۔ واضع رہے کہ بھارت میں سکھ علیحدگی پسند لیڈر کی گرفتاری کے لئے مارے گئے چھاپوں میں تقریبا 100 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اس کے علاوہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔