• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروںسے 32سماج دشمن گرفتار، 30 بھکاری دھر لئے گئے

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں 32سماج دشمن گرفتار‘ 3کلو چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ گولڑہ نے حبیب اللہ‘ بھارہ کہو نے اصغر مسیح‘ پھلگراں نے طارق مسیح‘ چن زیب‘ اظہر محمود‘ قادر‘ عظمت حسین‘ سبزی منڈی نے علی رضا‘ تھانہ مارگلہ نے محمد اعظم‘ سنگھانی نے صابر حسین‘ محمد صدیق‘ روہیب‘ عثمان‘ ایف آئی اے اسلام آباد زون نے سید مظہر علی‘ محمد عمران اللہ کو 78لاکھ بٹورنے پر دھر لیا۔ راولپنڈی میں سکندر گینگ گرفتار‘ گاڑی‘ رکشہ‘ 2موٹر سائیکل برآمد۔ تھانہ دھمیال نے سکندر اور قاسم‘ ٹیکسلا پولیس نے نعمان‘ گوجر خان نے ملنگ جان‘ روات نے سعد عبید اور عرفان‘ وارث خان نے اشتہاری فرحان اظہر‘ تھانہ صدر واہ نے قاسم‘ صادق آباد نے نعیم‘ عاصم‘ خضر‘ ویسٹریج نے ریحان‘ مورگاہ نے یوسف اور اسد‘ ٹیکسلا پولیس نے شمیم گل‘ افسر اور ابراہیم کو گرفتار کر لیا۔ 30بھکاری بھی دھر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید