• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ منورہ میں عید کی نماز کے اجتماع کہاں ہوتے تھے؟

مسجد الغمامہ، فائل فوٹو
مسجد الغمامہ، فائل فوٹو 

مدینہ منورہ میں قائم مسجد الغمامہ کی پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ  سے مطابقت کی ایک دلچسپ کہانی ہے۔

رسول اللّٰہ ﷺ نے مکہ مکرمہ سے ہجرت کے بعد اپنی زندگی کا زیادہ وقت مدینہ منورہ میں گزارا۔

عرب کی سرزمین پر جہاں بھی نبی کریم ﷺ تشریف لے کر گئے وہاں سے ان کی مطابقت کی دلچسپ کہانیاں آج تک مشہور ہیں۔

مدینہ منورہ میں قائم مسجد الغمامہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس جگہ پر نبیﷺ عید کی نماز پڑھایا کرتے تھے اور اس کے علاوہ اس جگہ پر نمازِ جنازہ بھی پڑھائی جاتی تھی۔


آج سے 14 سو سال پہلے اس جگہ پر کُھلا میدان تھا یہاں پر مسجد کی تعمیر بعد میں ہوئی۔

ایک مرتبہ موسم بہت گرم تھا اور سخت دھوپ نکلی ہوئی تھی اور نبی ﷺ  یہاں پر بارش کے لیے دعا مانگ رہے تھے تو بادلوں نے ان کے اوپر سائے کردیے تھے۔

اس لیے جب یہاں پر مسجد کی تعمیر کی گئی تو اس کا نام مسجدالغمامہ رکھا گیا کیونکہ عربی زبان میں بادلوں کو’غمامہ‘ کہا جاتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید