• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹ میں واپس آگئی، مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے سینیٹرز نے نعرے بازی کی۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے جانے کے بعد ہم آج ایوان میں آئے، الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کردیے، الیکشن کمیشن نے یہ کہا کہ سیکیورٹی صورت حال بہتر نہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کی شہادت ہوئی، دہشت گردی بھی دیکھی مگر الیکشن ہوئے، جمہوری قوتیں الیکشن سے نہیں بھاگتیں، یہ ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔

قومی خبریں سے مزید