• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اسکول میں فائرنگ کرنے والی لڑکی کون تھی؟ تفصیلات جاری

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ کر کے 3 کمسن طالبعلموں سمیت 6 افراد کو ہلاک کرنے والی لڑکی کے بارے میں پولیس نے تفصیلات جاری کردیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس چیف نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر پتا چلا کہ فائرنگ کرنے والی لڑکی کا نام اوڈرے ہیل تھا اور اس کی عمر 28 سال تھی، بعدازاں پتا چلا کہ وہ ٹرانس جینڈر تھی۔

پولیس چیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوڈرے ہیل کے پاس اسکول کے نقشے موجود تھے جن میں سیکیورٹی اور داخلے کے راستوں کی تفصیل تھی اور وہ پلاننگ کے ساتھ آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ ملزم بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی اور وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ لڑنے کے لیے بھی تیار تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے پاس 2 رائفلز اور ایک ہینڈگن تھی۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والی لڑکی کو اسکول سے فائرنگ کی اطلاع موصول ہونے کے 14 منٹ بعد پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والی لڑکی کے خاندان کے فرد نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اوڈرے ہیل ٹرانس جینڈر تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید