• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )منگل کوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں3پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر283.55روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 285.50روپے سے بڑھ کر286روپے پر جا پہنچی۔