• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

58 لاکھ کی چوری، شہری 5 گاڑیوں، 2 درجن موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز،نقدی سے محروم ہوگئے۔ شہرکے مختلف علاقوں میں سات افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل فون چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو دو گاڑیوں، سات موٹرسائیکلوں، ساٹھ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیاگیا۔تھانہ آئی نائن کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے علی اینڈ گوہر نامی کمپنی کے دفتر کے تالے توڑ کر 58لاکھ 42 ہزار 645روپے چرا لیے ۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ گریس لینڈ میں تین مسلح ملزمان نے قدیر احمد کو روک کرماراپیٹا اورگن پوائنٹ پراس کا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ وارث خان کو محمد حسین نے بتایاکہ ٹیکسی چلاتا ہوں ایک سواری کو بے نظیربھٹو ہسپتال لے کر آیا جس نے ہسپتال پہنچ کر کہا کہ میرا مریض ہسپتال میں ہے ، کال کرنی ہے اس نےمیرا موبائل لیا اور غائب ہو گیا۔ تھانہ آراے بازار کے علاقہ میں واقع یونائیٹڈ بیٹری آراے بازار کے مینجر طارق سمیع نے پولیس کوبتایا نامعلوم شخص 5 لاکھ جھپٹا مار کر چھین کر باہر بھاگ گیا ۔ تھانہ نصیرآبادکو اعتبار گل نے بتایا کہ پشاور موڑ نزد ٹریفک چوکی مہرآباد سے ہائی ایس نمبر8686 میں بیٹھا اور جب گاڑی کوہ نور مل سٹا پ پہنچی تو پیچھے بیٹھےشخص نے میرے چہرے پر کپڑا ڈال دیا،کنڈکٹر نے میرے ہاتھ پکڑ لیے گاڑی میں کل 5افراد تھے جنہوں نے مل کر میری جیب سے زبردستی 33ہزار200 روپے اور موبائل نکال کرمجھے گاڑی سے اتارا اورفرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں شاہد اقبال کے گھرکے تالے توڑکرڈیڑھ لاکھ روپے اور تین تولے کے طلائی زیورات چوری ہوگئے ۔تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی خان میں دوموٹرسائیکل سوار عمران مصطفی کی گاڑی روک کر گن پوائنٹ پراس سے پانچ لاکھ 20 ہزار روپے اورکارڈوغیرہ چھین کرلے گئے۔ تھانہ آبپارہ کے علاقے میں زبیر کی کاپر وائر،نون کے علاقے میں نثار سے اور موبائل ونقدی چھین لی گئی۔ دیگر وارداتیں تھانہ پیرودھائی ،نصیرآباد ،گنج منڈی، نیوٹاؤن ،صادق آباد،نصیرآباد،روات،کراچی کمپنی، شالیمار،سنگ جانی، لوہی بھیر،سبزی منڈی کی حدود میں ہوئیں۔ 
اسلام آباد سے مزید