• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے بیٹوں کو سردار کھیتران اور اس کے ساتھیوں نے قتل کیا، گراں بی بی

سانحہ بارکھان کی متاثرہ خاتون گراں بی بی اہل خانہ سمیت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیش ہوئیں۔

گراں بی بی نے قائمہ کمیٹی کو  بتایا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید تھیں۔ ان کے بیٹوں کو سردار کھیتران اور اس کے ساتھیوں نے قتل کیا۔

خاتون نے بتایا کہ تشدد کرکے کہا گیا عبدالرحمان کھیتران وزیر ہے، اس کے خلاف بیان نہ دو۔

 قائمہ کمیٹی نے آئی جی بلوچستان سے کہا عبدالرحمان کھیتران اور بیٹوں کے خلاف مقدمات میں اغوا اور جنسی زیادتی کی دفعات شامل کی جائیں۔ یہ بھی کہا کہ بلوچستان پولیس صوبائی وزیر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید