کراچی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 15 سالہ ایان کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔
اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکا ایان انتہائی نگہداشت میں ہے اور اس کا نچلا دھڑ فی الحال کام نہیں کر رہا۔
ترجمان کے مطابق ایک گولی ایان کے پھیپھڑے کو متاثر کرتے ہوئے ریڑھ کی ہڈی میں موجود ہے۔
اس حوالے سے ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ گولی نکالنی ہے لیکن بچے کی حالت ایسی نہیں کہ آپریشن فوری کیا جائے۔
اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ میں نیورو، آرتھوپیڈک اور سرجن سمیت دیگر ماہرین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے رضویہ میں 15سال کا لڑکا سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔