• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پاکستانی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کردیئے گئے

نئی دہلی(ایجنسیاں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بھارت میں بلاک کر دیا ہے،کمپنی نے پاکستا نی حکومت کے اکاونٹس کو عدالتی حکم پر غیر فعال کیا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے عدالتی حکم پر حکومت پاکستان کے اکاونٹس کو بھارت میں بلاک کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹس کے مطابق حکومت پاکستان کے اکاونٹس امریکا،کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہیں ۔ پاکستانی یا بھارتی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید