• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے نوشمان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جس کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبی کے علاقے نوشمان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہےکہ نوشمان میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ یہ دہشت گرد شہریوں کو نشانہ بنانے اور کوئلہ کان مالکان کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو روکا گیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید