• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمان پارک سے افغان شہریوں کی گرفتاری کی خبر جھوٹی نکلی

زمان پارک لاہور سے 14 اور 15 مارچ کو افغان شہریوں کی گرفتاری کی خبر جھوٹی نکلی۔

جیو فیکٹ چیک میں سوشل میڈیا پر 14 اور 15 مارچ سے زیر گردش خبر جھوٹی نکلی۔

زمان پارک میں پولیس آپریشن کے بعد متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے الزام لگایا تھا عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سے گرفتار ہونے والوں میں اکثریت افغان شہریوں کی ہے۔

ایسے ہی ایک ٹوئٹ کو 30 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا اور ڈیڑھ ہزار بار لائک کیا گیا۔

اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ زمان پارک سے گرفتار 98 افراد میں سے ایک بھی افغان شہری نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید