• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے دن کسی بھی بات کی تصدیق کرنا کیوں ضروری ہوتا ہے؟

آج کے دن دنیا بھر میں کئی لوگ کسی بھی بات کی اچھے سے تصدیق کر کے اس پر اگلا قدم اٹھاتے ہیں کیونکہ آج اکثر لوگوں کو کسی نہ کسی طریقے سے کوئی نہ کوئی شرارت یا جھوٹ بول کر لوگ پریشان کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں آج یکم اپریل کا دن ’اپریل فول‘ کے نام سے مشہور ہے جسے عام طور پر لوگوں کو بے وقوف بنانے کا دن بھی کہا جاتا ہے۔

آج دنیا بھر میں لوگ اپنے دوستوں، رشتے داروں اور عزیز و اقارب کو فون کال، میسجز خود مل کر یا دیگر طریقوں سے بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بین الاقوامی سروے کے مطابق یکم اپریل کو زیادہ تر حادثات کی جھوٹی خبریں سنا کر رشتے داروں اور دوستوں کو پریشان کیا جاتا ہے۔

آج کے دن دنیا بھر میں دیکھا گیا ہے کہ کئی لوگ بے وقوف بننے اور نہ بننے میں بھی کامیاب ہوجاتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید