چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی نیب نوٹسز کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز ڈویژن بینچ میں شامل ہیں۔
بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ معاملے کی تحقیقات کے لیے نیب طلبی کے نوٹس عدالت میں چیلنج کیے تھے۔
بشریٰ بی بی نے عدالت سے 16 اور 17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
بشریٰ بی بی نے استدعا کی ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔
سابق خاتون اوّل نے استدعا کی ہے کہ فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
بشریٰ بی بی کی درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے بھی توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
عمران خان نے بھی عدالت سے اسی طرح کی استدعا کی ہے۔