• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ہندو بلوائیوں کے مسلمانوں پر حملے، املاک جلادیں

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال، بہار، اتر پردیش اور گجرات سمیت ملک بھر میں رام نومی تہوار کے موقع پر مذہبی جلوسوں کے دوران پرتشدد جھڑپیں، پتھرائو کے واقعات، ہندو بلوائیوں نے مسلمانوں کی املاک جلادیں، پولیس نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، پرتشدد واقعات کے باوجود مسلمان نوجوانوں نے مغربی بنگال کے علاقے اسانسل میں رام نوامی تہوار کے جلوس کے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی اور شربت بھی پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق معاملات اس وقت خراب ہوئے جمعرات کو بنگال کے صنعتی شہر ہاوڑہ میں رام نوامی کے جشن کے دوران بی جے پی کے انتہا پسند اور متنازع رہنما ٹی راجا سنگھ نے مسلمانوں اور مساجد کیخلاف تقریر شروع کردی ۔ اس دوران بلوائیوں نے مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا، گاڑیوں کو جلانے کے ساتھ ساتھ دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ ہاوڑہ کے شب پور ضلع میں مسلمان اور ہندو کئی نسلوں سے ایک ساتھ رہتے آئے ہیں اور جمعہ کو دن بھر کشیدگی رہی اور وقتاً فوقتاً جھڑپیں جاری رہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید