• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی کی عمارت پر لائیو نشریات کے دوران حملہ

کراچی (نیو زڈیسک) اسرائیل کا ایرانی ٹی وی عمارت پر لائیو نشریات کے دوران حملہ،عمارت میں موجود کئی صحافی زخمی ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔واقعے پر عالمی سطح پر شدید ردِ عمل دیکھنے میں آیا ہے۔اسرائیل نے تہران میں ایرانی سرکاری ٹی وی کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ لائیو نشریات کے دوران خاتون اینکر اس وقت کیمرے کے سامنے موجود تھی جو حملے کے بعد اٹھ کر کمرے سے نکل گئی اور عقب میں دھواں اٹھتا دکھائی دیا ۔ایرانی ٹی وی کی نشریات پانچ منٹ بعد دوبارہ بحال کردی گئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت میں موجود کئی صحافی زخمی ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید