• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس ایئر شو، فرانس نے اسرائیلی اسلحہ اسٹال بند کر دیئے

پیرس/یروشلم ( جنگ نیوز) فرانس نے پیرس ایئر شو میں چار بڑی اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹال سے بند کر دئیے کہ انہوں نے جارحانہ ہتھیاروں کو نمائش سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔ اسرائیل نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پویلینز کو علیحدہ کرنے کیلئے سیاہ دیوار کھڑی کی گئی۔ صورتحال ان دونوں روایتی اتحادیوں کے درمیان تناؤ کو ظاہر کرتا ہے۔اس معاملے سے واقف ایک ذریعے نے پیر کو برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ ہدایت فرانسیسی حکام کی جانب سے اس وقت آئی جب اسرائیلی کمپنیوں نے فرانسیسی سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے ہتھیاروں کو ہٹانے کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید