• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ وارث خان کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پرچھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ایس ایچ او انسپکٹرمرزاجاویدنے بتایاکہ لیپروسی ہسپتال کے قریب گلاس فیکٹری میں ہفتہ کی صبح صوابی کے رہنے والے دوبھائیوں بلال اورگلزارکا آپس میں جھگڑاہوا۔دونوں آلوپیازفروخت کرتے ہیں ۔جس کے بعدگھروالوں نے بیچ بچاؤ کرادیا اوراس کے سب لوگ سوگئے ۔اسی دوران چھوٹے بھائی گلزارنے تیزدھارآلے سے وارکرکے اپنے بھائی بلال کوموت کے گھاٹ اتاردیا اورموقع سے فرارہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید