• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، نگراں وزیر خیبر پختون خوا

خیبر پختون خوا کے نگراں وزیرِ ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے نگراں وزیرِ ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے نگراں وزیرِ ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک نے کہا ہے کہ بیورو کریسی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خٹک نے کہا کہ سیکریٹری ہمارے آفس آنا بھی پسند نہیں کرتے، انہوں نے اپنے اسٹاف کو بھی میرے پاس آنے سے منع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی 220 بسیں منگوائی گئیں، 171 فعال ہیں، 50 بسیں ایسے ہی کھڑی ہیں، ان کے لیے کوئی شیلٹر کا انتظام نہیں۔

شاہد خان خٹک کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے جاتے جاتے 600 بھرتیاں کیں، جن کی ضرورت نہیں تھی، بی آر ٹی ملازمین کو دینے کے لیے تنخواہیں بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں ہم کچھ نہیں کر سکتے، مسائل سے متعلق نگراں وزیرِ اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو خط لکھے ہیں۔

صوبائی نگراں وزیر شاہد خان خٹک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور نیب ان معاملات کی تحقیقات کرے۔

قومی خبریں سے مزید