بھکر میں اسلحہ برآمدگی اور ایف آئی آر کے معاملہ پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کمپنی میری ہے نہ اسلحہ میرا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ معاملے کو کیوں خوامخواہ مجھ سے منسلک کیا جا رہا ہے؟ ایف آئی آر میں نامزد اعجاز سیکیورٹی کمپنی کا چیف سیکیورٹی آفیسر ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرا اسلحے سے کوئی تعلق نہیں۔
خیال رہے کہ آج بھکر پولیس نے ایک گاڑی سے اسلحہ برآمد کیا تھا، پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
گرفتار ملزمان کے مطابق وہ یہ اسلحہ علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی کےلیے لے کر جارہے تھے۔