• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آئین وقانون کی فتح ہے، تحریک انصاف

کوئٹہ(پ ر) تحریک انصاف کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آئین وقانون اور جمہوریت کی فتح ہے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے قانون کی بالادستی قائم ہوئی ،سپریم کوٹ کے فیصلے کو مختلف بہانے تراش کر مسترد کرنےوالوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے پررد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے معزز ججز صاحبان نے آئین کے حق میں فیصلہ دے کر اپنے نام تاریخ میں درج کرلئے اب کوئی بھی پروپیگنڈہ کرکے الیکشن ملتوی نہیں کرسکے گا ہم نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے اور وہ الیکشن روکنے کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی، انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام نے سپریم کورٹ کے پیچھے ڈٹ کر کھڑے ہو کرثابت کردیا کہ قوم ملک میں آئین وقانون کی بالادستی چاہتی ہے، انہوں نے شہباز حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے کر عوام کے پاس جائے مگر کیونکہ ان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت ہی نہیں ہے اس لئے وہ اب بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرکے رہ فرار چاہتے ہیں، نہوں نے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے الیکشن میں تحریک انصاف کی تین چوتھائی اکثریت تیار ہے، تحریک انصاف اقتدار میں آکر طاقتوروں کو قانون کے نیچے لائے گی۔
کوئٹہ سے مزید