• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے حرا پہلی ملاقات میں بالکل بھی پسند نہیں آئی تھی، ارسلان خان

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی اداکارہ حرا خان اور اداکار ارسلان خان نے اپنی ذاتی زندگیوں سے متعلق متعدد انکشافات کیے ہیں۔

گزشتہ دنوں اس خوبرو جوڑی نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران حرا خان نے ارسلان خان سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں پہلی ملاقات ہی میں ارسلان خان پسند آ گئے تھے جبکہ ارسلان خان کا کہنا تھا کہ حرا خان سے پہلی ملاقات میں وہ اُنہیں کافی تنگ کرنے والی لڑکی لگی تھیں اور انہیں بالکل بھی پسند نہیں آئی تھیں۔


حرا خان اور ارسلان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ اُن کی منگنی بہت پہلے ہو چکی تھی مگر اعلان نہیں کیا تھا کیوں کہ وہ دونوں اور اُن کے خاندان نظر لگنے سے بہت ڈرتے ہیں اور انہوں نے شادی بھی بڑے ڈر ڈر کر کی تھی۔ 





انٹرٹینمنٹ سے مزید